بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل اب 10 جون کو پیش کیا جائے گا:مشیر وزارت خزانہ

0

حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔۔ 2 جون کو پیش کیا جانے والا بجٹ اب 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔۔ قومی اسمبلی میں بجٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پیش کریں گے۔

وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ اقتصادی سروے بجٹ سے ایک روز قبل 9 جون کو جاری کیا جائے گا۔۔

بجٹ پیش کرنے میں تاخیر کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ کچھ معاملات ابھی طے ہونے ہیں جس کے باعث بجٹ کے حتمی اعداد و شمار میں تبدیلی ممکن ہے۔۔

آئی ایم ایف نے حکومت سے اخراجات کم کرنے کا کہہ دیا ہے جس کے لیے حکومت نے کابینہ کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.