فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر تہران کا دورہ۔۔ ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ پاک ایران عسکری قیادت کا علاقائی سلامتی بالخصوص دوطرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔۔
ملاقات میں عسکری تعاون کے فروغ اور مشترکہ سرحد پر سیکورٹی میکنزم کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔۔ سرحدی علاقوں کو تجارت و معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔
ایرانی جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔۔
ایرانی مسلح افواج کے دستے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔۔