ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں بھینسوں ، بھیڑوں ، بکریوں ،گھوڑوں ، اونٹوں اور گدھوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ یوں پاکستان میں مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار ہو گئی ہے۔۔
ملک میں گدھے مزید بڑھ گئے ،،،، 1 لاکھ 9 ہزار اضافے کیساتھ تعداد 60 لاکھوں 47 ہزار تک پہنچ گئی ،، گزشتہ ایک سال میں مویشیوں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 71 ہزار ہوگئی ۔۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار ہو گئی ہے ۔گزشتہ ایک سال کے دوران 13 لاکھ 78 ہزار اضافے کیساتھ بھینسوں کی کُل تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار جبکہ بکریاں 23 لاکھ 58 ہزار اضافے سے 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہو چکی ہیں ۔۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں اونٹوں کی تعداد میں بھی 14 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد تعداد 11 لاکھ 77 ہزار ہو گئی۔ گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار جبکہ خچروں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار ہے ۔۔۔