جی ایچ کیو حملہ کیس:شواہد پیش نہ کرنے پر ایس ایس پی کو شوکاز نوٹس،عدالت کا اظہار برہمی

0

9مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی طلبی کے باوجود عدالت پیش ہوئے اور نہ شواہد پیش کیئے۔ عدالت کا اظہار برہمی، شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔۔

اے ٹی سی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا کہ آپ نے عدالتی حکم کے باوجود 2 یو ایس بیز پیش نہیں کیں، طلبی کے باوجود پیش نہ ہونا واضح طور پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، آپ کا طرز عمل عدالتی کاروائی میں رکاوٹ ڈال کر فیصلہ میں تاخیر کرنے کے مترادف ہے، عدالت میں پیش نہ ہونا سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے۔

11 جون کو عدالت پیش ہو کر عدم حاضری سے متعلق وضاحت پیش کریں، کیوں نہ آپ کیخلاف اے ٹی اے کی دفعہ 37 کے تحت کارروائی کی جائے اور کیوں نہ آپ کے طرز عمل کے حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے۔ آپ نے ملک کی سب سے بڑی عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.