2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام ہو گیا ہے:وزیر خزانہ

0

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ایک ارب ڈالر کی کمرشل فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔۔ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر بھی ملیں گے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔۔ وزیر خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان غیر ملکی ادائیگیوں کے بحران سےنکل آیا ہے۔۔ اب فنانسنگ کے مسائل نہیں رہے۔۔ اس سال بہتر مینجمنٹ کی وجہ سے قرض ادائیگی میں کمی ہوئی ہے۔۔

انہوں نے کہا حکومت کو اب مزید ہنگامی بنیاد پر قرضوں کی ضرورت نہیں رہی۔۔ رواں مالی سال ایک ہزار ارب روپے کا قلیل مدت مہنگا قرض واپس کیا گیا۔۔ حکومت کی طرف سے قرض میں کمی سے نجی شعبے کو قرض کی فراہمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم موجود ہے تاہم عملدرآمد کی رفتار بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔۔۔ صوبوں نے پرائمری سرپلس حاصل کرنے میں مدد دی۔۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کیلئے عالمی بینک نے 20 ارب ڈالر کا پروگرام رکھا ہے۔۔۔ آئی ایف سی نجی شعبے کو 20 ارب ڈالر کا قرض دے گا۔۔ رواں مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔۔ آئندہ مالی سال پانڈا بانڈ جاری کریں گے۔۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال پی آئی اے، روزویلیٹ ہوٹل اور تین ڈسکوز کی نجکاری یو جائے گی۔۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں کے تمام تحفظات دور کر دیئے ہیں ۔۔۔ مشیر نجکاری محمد علی سے بہت امید ہے کہ وہ کامیابی سے نجکاری کریں گے۔۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے 145 ارب روپے کی پیٹرولیم لیوی کا نقصان ہو رہا ہے۔۔ کمیٹی کو کل ایف بی آر کی آئندہ مالی سال کے اہداف پر بریفنگ دی جائے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.