ماجد ستی قتل کیس؛ مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا، کمرہ عدالت سے گرفتار

راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماجد ستی قتل کیس میں مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صافی نے فیصلہ سنایا، فرخ کھوکھر کو کمرہ عدالت سے گرفتار ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔

عدالت نے سخت ترین سیکیورٹی حصار میں فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا، شہر کی مشہور شخصیت تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کو سزا کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان پر ماجد ستی کو 23 اگست 2022 کو بے دردی سے قتل کرنے کا الزام ہے، تھانہ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Flora& F

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے