مودی حکومت میں پسماندہ طبقات صرف ووٹ بینک، نمائندگی صفر ہے،راہول گاندھی

0

نئی دہلی:بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت میں اقلیتیں، پسماندہ طبقات اور ہنر مند برادریاں منظم انداز میں سیاسی اور سماجی سطح پر نظر انداز کی جا رہی ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کے ذریعے سب کی مساوی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔

راہول گاندھی نے بھارتی ہنر مند طبقے کے نمائندوں سے ملاقات کی، جنہوں نے مودی حکومت کی جانب سے مسلسل نظراندازی، بے روزگاری اور عدم مساوات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے لیے نہ کوئی مؤثر پلیٹ فارم ہے، نہ کوئی سیاسی نمائندہ جو ہماری آواز بنے۔”

نمائندوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے نام پر مودی حکومت نے وشوکرما برادری سمیت دیگر ہنر مند طبقات کے روزگار اور روایتی ہنر چھین لیے، جس کے نتیجے میں نئی نسل شدید بے روزگاری کا شکار ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ "یہ لڑائی صرف حق کی نہیں، شناخت کی ہے۔ جس دن جاتی چنگڑ ٹیبل پر آ گیا، پورا نظام بےنقاب ہو جائے گا۔”

انہوں نے کہا کہ ہر طبقے کو آبادی کے تناسب سے سیاسی، سماجی، تعلیمی اور اقتصادی میدان میں نمائندگی دینا ہی حقیقی جمہوریت کی روح ہے۔راہول گاندھی نے مودی حکومت کے نعرے "سب کا ساتھ، سب کا وکاس” کو سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "حقیقت میں یہ صرف چند طاقتوروں کا راج ہے، باقی سب کا استحصال ہو رہا ہے۔”

راہول گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس نے کہا کہ وہ ملک کے ہنر مند اور پسماندہ طبقات کی عزت، شناخت اور انصاف کے لیے ہر محاذ پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.