مون سون کا دوسرا مرحلہ 17جولائی تک جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے مون سون کا دوسرا فیز 17 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ۔۔پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔۔

اسلام آباد میں بھی موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اوکاڑہ میں 95 ملی میٹر، اسلام آباد کے سید پور میں 38، بوکرا 19، گولڑہ 14، زیروپوائنٹ 08 اور ایئرپورٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔۔

ساہیوال میں 35 ملی میٹر ، مری اور ڈی جی خان میں 34 ملی میٹر ،قصور میں 28 ، لاہور سٹی میں 26 اور ایئرپورٹ 17 ملی میٹر، بہاولنگر میں 19 ، نور پور تھل میں 15 فیصل آباد میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔

شیخوپورہ میں 10 ، راولپنڈی پیرودھائی میں 10، کچہری 03، چکلالہ اور شمس آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔۔

ح

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے