بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

0

قلات : بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 19 اور 20 جولائی 2025 کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قلات کے علاقے پہرود میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا۔

آپریشن بھارتی خفیہ ایجنسی کی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگرد تنظیم ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران، پاکستانی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.