آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ چین۔۔۔ نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات۔۔ علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران سی پیک کے تحت رابطے کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فیلڈ مارشل اور چینی قیادت کی ملاقاتوں میں مشترکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا، فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ فریقین نے خود مختاری، کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی سے ملاقات ہوئی۔۔
پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
جنرل چن ہوئی اور فیلڈ مارشل کے درمیان ملاقات میں دفاعی و سلامتی تعاون پر جامع تبادلہ ہوا۔۔

