گوجرانوالہ میں انسانی سمگلرز اور پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

گوجرانوالہ: ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔ گجرات میں پاسپورٹ آفس پر چھاپے کے دوران 7 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں۔

انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں مختلف علاقوں سے 6 ملزمان گرفتار کیے گئے جو شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے جھانسے میں بھاری رقوم بٹور چکے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی دستاویزات، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں-

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے