مودی حکومت نے مزید 3کشمیری مسلمانوں کو املاک سے محروم کر دیا

سری نگر : بھارتی حکومت نے مزید 3 کشمیری مسلمانوں کو جائیدادوں سے محروم کر دیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے مودی حکومت کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم انتظامیہ کے حکم پر ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں عبدالحمید شیخ کی 3کنال 6مرلہ ، خوشحال پٹھان کی 18مرلہ جبکہ کپوارہ ضلع کے ہی علاقے نواگبرا میں منظور احمد شیخ کی 2کنال اور 9مرلہ اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ” یو اے پی اے“ کے تحت ضط کر لی ۔

بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے ا گست 2019میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کو انکے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے جسکا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر مفلوک الحال کرنا اور ضبط شد ہ جائیدادیں بھارتی ہندوﺅں کو دیکر کر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے-

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے