نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 سے گاڑی کے بہہ جانے کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔۔
ریسکیو آپریشن پانچویں روز میں داخل ہو گیا۔۔ دو روز قبل کرنل ر اسحاق کی ڈیڈ باڈی تلاش کی گئی تھی۔۔
بیٹی کی تلاش کے لیے صبح سے آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔۔ ریسکیو آپریشن کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دیں گئی ہیں۔۔
ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کے اطراف آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 22 جولائی کی صبح ایک گاڑی برساتی پانی میں بہہ گئی تھی جس میں کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی سوار تھے۔۔
دونوں نے مدد کیلئے پکارا لیکن پانی کے تیز بہاؤ کے باعث گاڑی دریائے سواں میں چلی گئی۔۔ دو روز قبل کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش دریا سے مل گئی تھی لیکن بیٹی کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی۔۔