ایس آئی ایف سی کی حکمتِ عملی سے پاکستان میں سیاحت کا نیا دور شروع

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی مؤثر حکمت عملی اور تعاون کے نتیجے میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اسی سلسلے کی ایک نمایاں پیش رفت کراچی سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع قدرتی حسن سے بھرپور گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح ہے۔

یہ نیا سیاحتی مقام گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرِ انتظام قائم کیا گیا ہے، جو پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی سیاحتی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ گرین پاک لیگون، گڈانی کا صاف، پرسکون اور قدرتی ساحل فیملیز، ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے یکساں طور پر کشش رکھتا ہے۔

یہ مقام صاف شفاف پانی، تیراکی، آبی کھیلوں، ماحول دوست سہولیات، عکاسی کے بہترین مواقع اور ریفریشمنٹ زونز پر مشتمل ہے۔ یہ ساحل تفریح، فیملی پکنک، اور فطرت سے قریب لمحات گزارنے کے لیے بہترین انتخاب بن کر ابھرا ہے۔

2024 میں پاکستان نے سیاحت کے میدان میں قابل ذکر پیش رفت کی، جب تقریباً 965,000 غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا دورہ کیا، جس سے 738 ملین ڈالر کی براہِ راست سرمایہ کاری ہوئی۔ سیاحت کا جی ڈی پی میں حصہ 1.9% اور روزگار میں 1.7% تک ہے، جو مستقبل قریب میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہیں ۔

گرین پاک لیگون گڈانی کا افتتاح نہ صرف پاکستان کی ساحلی سیاحت کو فروغ دے گا بلکہ ملکی معیشت، مقامی روزگار اور سرمایہ کاری میں بھی نئے امکانات پیدا کرے گا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین ٹورازم جیسے اقدامات پاکستان کی معاشی ترقی میں سیاحت کے کردار کو مزید مستحکم بنا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے