مظفر آباد : بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک شخص کو مظفر آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمے کے مطابق ملزم نے حساس ملکی راز دشمن ملک کی ایجنسی کو بھاری رقم کے عوض دیے۔
بھارت نے 6 مئی کی رات مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل داغے تھے۔
