پاک فوج کے انجینئرز نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والا پل مرمت کے بعد کھول دیا

باجوڑ : پاک فوج کے انجینئرز نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے جار پل کو چھ دن کی قلیل مدت میں مرمت کر کے ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

پل کھل جانے سے باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ بحال ہو گیا ہے، اتنی قلیل مدت میں پل کو مرمت کر کے کھولا جانا پاک فوج کے انجینئرز کی مہارت کا کھلا ثبوت ہے۔

باجوڑ اور دیر کے عوام نے پاک فوج سے درخواست کی تھی کہ پل کو فوراً مرمت کیا جائے، مقامی افراد کی درخواست پر پاک فوج نے دن رات کام کر کے پل کو قابل استعمال بنا دیا پل پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے