ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے غنڈے لا کر 9 مئی جیسا ایک اور واقعہ کرنا چاہتے ہیں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کامران نے کہا کہ غنڈوں کو باقاعدہ ٹریننگ کر کے لاہور میں لایا جانے کا پلان ہے، ایک خاتون کی آڈیو سامنےآئی جس میں وہ غنڈوں کا کہہ رہی ہے، پی ٹی آئی کی یہ خاتون نو مئی کی ملزمہ ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ ایسےغنڈوں کی ٹریننگ کہاں ہوتی ہے؟ یہ بھی ٹریس کیا جا رہا ہے۔ یہ باہرسے لوگ منگوا رہے ہیں جس کالاہورپولیس کوپتہ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہرشہری کاحق ہے مگر ان کا احتجاج پر امن نہیں رہا، ریاست نےاپنی شہریوں کی حفاظت کےلئے بہت کچھ دیکھنا ہے، ایک اور گرفتاری بہت جلد ہوگی۔
