صدر مملکت کے 10روزہ دورہ چین کا 9واں روز ، کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ

صدرمملکت  آصف علی زرداری نے دورہ چین کے 9 ویں روز  کاشغر فری ٹریڈ زون اور یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی یاؤ ننگ نے صدر پاکستان کا استقبال کیا ، کاشغر فریڈ ٹریڈ زون کے قیام اور ترقی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

صدرمملکت کو بتایا گیا کہ ساڑھےتین مربع کلومیٹر پر محیط کاشغر فری ٹریڈ زون میں ویئر ہاؤسنگ ، لاجسٹکس ، پراسیسنگ ، کسٹمزاورائیرفریٹ کی سہولیات موجود ہیں۔ ٹریڈزون کی تجارت دنیا کے 118 ممالک تک پھیلی ہوئی ہے ۔ یہاں سے ای وی گاڑیاں ، بیٹریاں، سولر سیلز اور ہائی ٹیک مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں ۔ کاشغر فری ٹریڈ زون سوست ڈرائی پورٹ گلگت بلتستان اور گوادر بندرگاہ سے جڑا ہوا ہے۔

صدرمملکت کاشغر یونیورسٹی کے دورہ کے دوران  اساتذہ اور طلبا سے ملے ۔ انہیں سی پیک سینٹر کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔ اس سے قبل صدر آصف علی زرداری سے سی ای او سرین ایئر یونچن یانگ نے ملاقات کی اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ۔ صدرمملکت نے سرین ایئر سے طیاروں کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی ۔ صدر آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا بھی دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے وہاں عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فن تعمیر کو سراہا ۔۔ صدر پاکستان کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے  پر بریفنگ دی گئی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے