آئی سی سی نے ستمبر کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

ICC T20 rankings released: Sahibzada Farhan enters top three, Sikandar Raza becomes number one all-rounder

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبر 2025 کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

مینز پلیئر آف دی منتھ میں بھارت کے ابھشیک شرما، کلدیپ یادو اور زمبابوے کے برائن بینیٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔ویمنز میں میں بھارت کی سمرتی مندھانا، جنوبی افریقہ کی تزمین برِٹس اور پاکستان کی اوپننگ بلے باز سدرہ امین شامل ہیں۔

پاکستان کی سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی، وہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی رہیں۔

سدرہ امین نے تین میچوں میں 293 رنز اسکور کیے، جن میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے