پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی لاہور میں کردی گئی

پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی لاہور میں کردی گئی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں کر دی گئی۔

تقریب میں پاکستان کے کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ دونوں کپتانوں نے میڈیا سے گفتگو میں سیریز کو ’’اہم اور سنسنی خیز‘‘ قرار دیا۔

تقریب کے موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کی تاریخی کامیابیوں اور یادگار ٹرافیز کا مشاہدہ کیا۔

شان مسعود نے مہمان کپتان کو میوزیم میں موجود مشہور ٹرافیوں اور قومی کرکٹ کے سنہری لمحات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنے ابتدائی 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھی اپنی حکمتِ عملی طے کر لی ہے۔

ٹرافی کی تقریب کے دوران شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی، جب کہ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز پی سی بی کے آفیشل پلیٹ فارمز پر جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ ٹیسٹ سیریز ’’پی سی بی لائیو‘‘ پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کی جائے گی، جسے حال ہی میں پی سی بی نے برطانیہ میں لانچ کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے