پنجاب سینئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 31 اکتوبر سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگی

پنجاب سینئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 31 اکتوبر سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگی

لاہور – پنجاب سینئر مینز اینڈ ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 31 اکتوبر سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگی جو 2 نومبر 2025 تک جاری رہے گی۔ یہ مقابلے محمود شہید ویٹ لفٹنگ کلب، سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں منعقد کیے جائیں گے۔

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق، اس ایونٹ میں صوبہ بھر سے سند یافتہ ویٹ لفٹرز اور اینٹی ڈوپنگ ایکشن پلان کورس کے شرکاء حصہ لیں گے۔

پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عقیل جاوید بٹ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری اولمپیئن طلحہ طالب کے والد اسلام ناطق ہوں گے۔ انہوں نے صوبے کے تمام کلبز اور کوچز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی تیاری مکمل کریں اور مقابلوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چیمپئن شپ نوجوان ویٹ لفٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور نئے ٹیلنٹ کے فروغ کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ایونٹ صوبے میں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے