ہانیہ عامر اقوام متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر مقرر

ہانیہ عامر اقوام متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر مقرر

اسلام آباد – پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ پاکستان نے نئی قومی خیرسگالی سفیر (National Goodwill Ambassador) مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری خواتین کے حقوق، صنفی برابری اور بااختیاری کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے جاری پروگراموں کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق، ہانیہ عامر پاکستان میں خواتین کی تعلیم، روزگار، اور فیصلہ سازی کے عمل میں شمولیت کے حوالے سے آگاہی مہمات کا حصہ بنیں گی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کا وسیع اثر و رسوخ نوجوان نسل میں مثبت پیغام پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تقریبِ اعلان کے دوران ہانیہ عامر نے کہا کہ “ہر لڑکی کو اپنے خواب پورے کرنے کا حق ہے، برابری صرف نعرہ نہیں بلکہ ایک لازمی حقیقت بننی چاہیے۔ خواتین کو بااختیار بنانا معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے۔”

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی اس ذمہ داری کے ذریعے پاکستان کی خواتین اور نوجوانوں کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچانے کی کوشش کریں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہانیہ عامر ہیوسٹن، امریکا میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران طبیعت ناساز ہونے کے باعث زیر علاج رہیں، تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور اپنے نئے منصب کے فرائض انجام دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے