ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان آج جنوبی افریقہ کے خلاف چھٹا میچ کھیلے گا

0

کولمبو — آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

ایونٹ میں اب تک پاکستان کے 2 پوائنٹس ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔

پاکستانی ٹیم کو میچ سے ایک روز قبل موسم کی خرابی کے باعث گراؤنڈ پر پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا۔ مسلسل بارش کے باعث ٹیم نے انڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جہاں کھلاڑیوں نے نیٹس پر بیٹنگ، بولنگ اور جم میں فٹنس مشقیں کیں۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو پاور ہٹنگ اور اسکلز ڈیولپمنٹ سے متعلق خصوصی ہدایات دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں جیتا۔ قومی ٹیم کو حاصل ہونے والے 2 پوائنٹس ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث ملے تھے۔

پاکستان کے لیے آج کا میچ نہ صرف کارکردگی بہتر بنانے بلکہ عالمی رینکنگ میں پوزیشن مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.