اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی برارار ہے۔ جس کے نتیجے میں بینج مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر  ہنڈریڈ انڈیکس میں تیزی کی لہر برقرار ہے۔ مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس کی 168828 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

منگل کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں بینج مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سیشن کے دوران دن بھر مثبت رجحان دیکھا گیا جس سے انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 168,414.13 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے