برطانیہ اور یورپ میں سمر ٹائم کا اختتام — گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں

برطانیہ اور یورپ میں سمر ٹائم کا اختتام — گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں

لندن — برطانیہ اور یورپ بھر میں سمر ٹائم (Daylight Saving Time) کا اختتام ہو گیا ہے، جس کے بعد گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں۔ رات کو 2 بجتے ہی گھڑیوں کو 1 گھنٹہ پیچھے کر دیا گیا تاکہ سردیوں کے دوران قدرتی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔

اس تبدیلی کے بعد برطانیہ کا ٹائم زون بھی تبدیل ہو گیا ہے، جو برٹش سمر ٹائم (BST) سے واپس گرین وچ مین ٹائم (GMT) میں آ گیا ہے۔
نیا ونٹر ٹائم آئندہ سال 29 مارچ 2026 تک جاری رہے گا، جس کے بعد گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی۔

ماہرین کے مطابق، ڈے لائٹ سیونگ سسٹم کا مقصد توانائی کی بچت اور قدرتی سورج کی روشنی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہے۔ اس نظام کے تحت شام کے وقت روشنی کے گھنٹے بڑھ جاتے ہیں جبکہ صبح کے وقت کچھ دیر اندھیرا رہتا ہے۔

جیسے جیسے برطانیہ موسمِ سرما کی طرف بڑھتا ہے، طلوعِ آفتاب میں تاخیر اور دن کے اوقات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دسمبر کے دوران سورج صبح 8:06 بجے طلوع ہوگا اور لندن میں دن کی روشنی صرف 8 گھنٹے سے بھی کم رہے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے