یروشلم- اسرائیلی وزیرِ دفاع یوآف گیلنٹ کیٹز نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ غزہ میں سرنگوں کو تباہ کرنے کا آپریشن فوری طور پر شروع کرے۔ یہ اقدام امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔
وزیرِ دفاع کے مطابق، فوج کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غزہ کے ان علاقوں میں موجود زیرِ زمین سرنگوں کو نشانہ بنائے جو اس وقت اسرائیلی کنٹرول میں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کیٹز نے کہا کہ سرنگوں کی تباہی فوج کا “مرکزی مشن” ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ابھی تک تقریباً 60 فیصد سرنگیں برقرار ہیں جنہیں مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ سینئر امریکی حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
سرنگوں کی تباہی کا عمل غزہ جنگ بندی منصوبے کے اگلے مرحلے کا حصہ ہوگا، جس کا پہلا مرحلہ حماس کی جانب سے قبول کیے جانے کے بعد جمعہ کے روز جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ مکمل ہوا۔

