لاہور — قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہد آفریدی کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بابر اعظم صرف دو گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ انہیں کوربن بوش نے صفر پر پویلین واپس بھیجا۔ اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے — جو کہ شاہد آفریدی کے ناپسندیدہ ریکارڈ کے برابر ہے۔
بابر اعظم اب ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
اس فہرست میں:
-
عمر اکمل 10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو کر پہلے نمبر پر ہیں۔
-
صائم ایوب 9 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
-
شاہد آفریدی اور بابر اعظم آٹھ آؤٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
-
کامران اکمل اور محمد حفیظ 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
