ہانگ کانگ سکسز 2025: پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

0

ہانگ کانگ – پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں کویت کو شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22 رنز کا اضافہ کیا۔

جواب میں کویت کی ٹیم 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان نے 43 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

یہ فتح پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں شاندار اختتام ثابت ہوئی، ٹیم نے پورے ایونٹ میں جارحانہ بیٹنگ اور مؤثر بولنگ سے شائقین کے دل جیت لیے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.