پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کیلئے فَرینچائز حقوق کی نیلامی؛ پی سی بی نے بڈز طلب کر لیں

0

لاہور — پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلئے باضابطہ طور پر بڈز طلب کر لی ہیں۔ یہ پی ایس ایل کے دائرہ کار میں توسیع کی اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ صرف وہی بولی دہندگان (بڈرز) آگے بڑھ سکیں گے جو تکنیکی طور پر اہل قرار پائیں گے۔ اہل بڈرز ہی نیلامی کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے نام حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے منتخب کیے جا سکتے ہیں۔
بورڈ کی جانب سے شہروں کا انتخاب مارکیٹ ویلیو، کرکٹ فین بیس اور علاقائی نمائندگی جیسے عوامل کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

پی سی بی حکام کے مطابق ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کی شمولیت پی ایس ایل کے برانڈ، کمرشل ویلیو اور ملک میں فرنچائز کرکٹ کے فین بیس میں اضافہ کرے گی۔ نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کا فارمیٹ اور شیڈول بھی ازسرِنو ترتیب دیا جا سکتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.