پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

0

راولپنڈی – پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں کامیاب آغاز کیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سکندر رضا نے 34 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ مارومانی نے 30، برل نے 8 اور برینڈن ٹیلر نے 14 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان کی بولنگ میں محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 151 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔ فخر زمان 44 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ دیگر بیٹرز نے بھی ٹیم کے مجموعے میں مفید کردار ادا کیا۔

زمبابوے کی جانب سے میپوسا اور ناگروا نے ایک، ایک جبکہ ایوناس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سہ ملکی سیریز میں پاکستان کا اگلا میچ سری لنکا کے خلاف ہوگا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.