دنیا کے سب سے چھوٹا ملک کوراساؤ نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کردی
کیریبئن کا چھوٹا آئ لینڈ کوراساؤ اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا ہے۔ صرف ایک لاکھ 56 ہزار آبادی پر مشتمل یہ ملک فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے والی سب سے کم آبادی رکھنے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔
کوراساؤ نے ورلڈکپ کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔ اس سے قبل سب سے چھوٹے ملک کے طور پر آئس لینڈ کے پاس یہ ریکارڈ تھا، جس کی آبادی ساڑھے تین لاکھ سے کچھ زائد ہے۔
گروپ بی کے اہم میچ میں کوراساؤ کا مقابلہ جمیکا سے ہوا، جہاں جمیکا کو ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے فتح درکار تھی۔ مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس کے نتیجے میں کوراساؤ نے پہلی بار ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کر لی۔
کوالیفائنگ مرحلے میں کوراساؤ نے 12 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فیفا ورلڈ کپ اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، جس میں مجموعی طور پر 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔