وائٹ ہاؤس فائرنگ، دو اہلکار زخمی، امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کردیں

0

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں افغان شہری کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بعد امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن سے متعلق تمام نئی درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی درخواستوں کا دوبارہ تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت اضافی جانچ کے عمل کو سخت کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق امریکی عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے دو اہلکار وائٹ ہاؤس کے نزدیک ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث شخص کو جائے وقوعہ سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے نام سے کی گئی ہے، جو 2021 میں امریکا میں داخل ہوا تھا۔

فائرنگ کے بعد علاقے کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ دونوں زخمی اہلکاروں کا تعلق ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈز سے بتایا جاتا ہے۔ مقامی حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.