پاکستان اور سری لنکا آج سہ ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ میں مدمقابل
راولپنڈی — پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز کا آخری گروپ میچ آج شام 6 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ سری لنکا کی کمان داسن شانکا کے پاس ہوگی۔
قومی ٹیم اب تک سیریز میں ناقابل شکست ہے اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ اگر سری لنکا آج پاکستان کو شکست دے دیتی ہے تو وہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی، بصورت دیگر زمبابوے فائنل کھیلنے کا موقع حاصل کرے گی۔
قومی ٹی 20 سکواڈ نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑی فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لے کر اپنی تیاری مکمل کر رہے ہیں۔