امریکا کی ویزا پابندی؛ ایران کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی میں شرکت سے انکار

0

تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے ویزے جاری نہ کیے جانے پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی میں شرکت نہیں کرے گا۔ قرعہ اندازی 5 دسمبر کو واشنگٹن میں شیڈول ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان عامر مہدی علوی کے مطابق امریکی حکام نے ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت صرف چار آفیشلز کو ویزے فراہم کیے، جبکہ فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کی ویزا درخواست مسترد کر دی گئی۔ ترجمان نے اس اقدام کو کھیلوں کے اصولوں کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بائیکاٹ کے فیصلے سے فیفا کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران مارچ میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.