سری لنکن کرکٹ ٹیم کا سیلاب متاثرین کے لیے ٹور منی اور میچ فیس عطیہ کرنے کا اعلان
سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم نے حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے اپنی تمام ٹور منی اور میچ فیس عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کے اظہار کے طور پر کیا گیا ہے۔
اعلان کرتے ہوئے ٹیم کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے کہا کہ کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف اپنے ہم وطنوں کو درپیش مشکلات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ٹیم نے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہمدردی اور تعاون کا پیغام پہنچایا ہے، جبکہ وطن واپسی کے بعد بھی ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مزید اقدامات بھی زیر غور ہیں، تاکہ متاثرین کو جلد از جلد سہارا فراہم کیا جاسکے۔ ہیڈ کوچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔