انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان کی گوام کے خلاف 0-11 سے تاریخی فتح
بشکیک میں انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر کے اہم میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوام کو 0-11 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ یہ پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم کی بین الاقوامی مقابلوں میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان نے 0-4 کی برتری حاصل کی، جبکہ دوسرے ہاف میں مزید سات گول اسکور کرتے ہوئے مجموعی برتری 11-0 تک پہنچا دی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے سب سے زیادہ 4 گول اسکور کیے، کلیم اللہ جونیئر نے 3 گول جبکہ عبداللہ، شہرام، حسنین اور شرف نے ایک ایک گول کیا۔
ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں پاکستان نے پانچ میچوں میں سے تین میں فتوحات حاصل کیں جبکہ دو میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔