Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

اکتوبر 25, 2026

سعودی شہریوں کے لیے ماہانہ 500 ریال الاؤنس، کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان

اکتوبر 25, 2026

جنگ بندی کے لیے تمام محاذوں پر لڑائی بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی

اکتوبر 25, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, اکتوبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

EditorBy Editorاکتوبر 25, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکانی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہوگئے، شہداء میں گجرات کے 36 سال کے نائیک غلام مرتضیٰ اور تلہ گنگ کے 30سال کے سپاہی تاثیر احمد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، سیکیورٹی فورسزاورقانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کیخلاف بھرپورمہم جاری رکھیں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت جڑ سے ختم کرنےکیلئے پر عزم ہیں، بہادرجوانوں کی یہ قربانیاں قوم کی حفاظت کےغیرمتزلزل عزم کومزید تقویت دیتی ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں،قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل شاہ دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا، 2024 سے دہشت گرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کررہا تھا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    گورنر خیبرپختونخوا کی پرویزخٹک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 25, 2026

    افغانستان سے ہونے والی دراندازی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،طارق فضل چوہدری

    اکتوبر 25, 2026

    حکومت کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے،وزیراعظم

    اکتوبر 25, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.