رافیل طیاروں اور دفاعی نظام کو نقصان پاکستان کی عسکری برتری کا واضح ثبوت ہے:سابق بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

0

نئی دہلی — بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جنگی صلاحیتوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کی دفاعی حکمتِ عملی کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیا ہے۔

جنرل (ر) وید پرکاش ملک کے مطابق آپریشن سندور کے دوران دونوں ممالک میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی، جس کی بنیادی وجہ جدید اسٹینڈ آف ویپنز کی دستیابی ہے۔ ان ہتھیاروں کی بدولت اب دور بیٹھ کر مؤثر عسکری کارروائیاں ممکن ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اور بھارت دونوں نے دفاعی ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت کی ہے، تاہم موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں بہتر ہتھیار اور زیادہ جدید عسکری سازوسامان موجود ہے۔ ان کے بقول رافیل طیاروں اور ایس-400 دفاعی نظام کو پہنچنے والا نقصان پاکستان کی عسکری برتری کا واضح ثبوت ہے۔

سابق بھارتی آرمی چیف نے اس امر پر زور دیا کہ بھارت کو اپنی فوجی تیاریوں، دفاعی آلات اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ صورتحال کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جدید جنگیں اب روایتی محاذ آرائی تک محدود نہیں رہیں بلکہ ٹیکنالوجی، درست نشانے والے ہتھیاروں اور اسٹینڈ آف ویپنز پر انحصار بڑھ چکا ہے، جس کے لیے مسلسل جدت اور تیاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.