لاہور — پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف آئندہ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔
اسکواڈ میں وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپس آ گئے ہیں۔ دوسری جانب بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)،
عبدالصمد،
ابرار احمد،
فہیم اشرف،
فخر زمان،
خواجہ محمد نافع،
محمد نواز،
محمد سلمان مرزا،
محمد وسیم جونیئر،
نسیم شاہ،
صاحبزادہ فرحان،
صائم ایوب،
شاداب خان،
عثمان خان،
عثمان طارق
پی سی بی کے مطابق یہ سیریز آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
دورۂ سری لنکا کا شیڈول
پاکستان کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔
ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے:
-
نوید اکرم چیمہ — ٹیم منیجر
-
مائیک ہیسن — وائٹ بال ہیڈ کوچ
-
ایشلے نوفکی — بولنگ کوچ
-
محمد حنیف ملک — بیٹنگ کوچ
-
شین مکڈرموٹ — فیلڈنگ کوچ
-
کلف ڈیکن — فزیوتھراپسٹ
-
گرانٹ لوڈن — اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ
-
طلحہٰ اعجاز — ٹیم اینالسٹ
-
سید نعیم احمد — میڈیا منیجر
