رابی پیرزادہ کا پہلی بار شادی اور خلع بارےاعتراف، والدین کے دباؤ میں ’وٹہ سٹہ‘ شادی کی، آج افسوس ہے

رابی پیرزادہ کا پہلی بار شادی اور خلع کا اعتراف، والدین کے دباؤ میں ’وٹہ سٹہ‘ شادی کی، آج افسوس ہے

کراچی – شوبز انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ اسوقت شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے ایک بیوٹی برانڈ چلا رہی ہیں، مصوری سے وابستہ ہیں اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم عمل ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران رابی پیرزادہ نے پہلی بار اپنی شادی اور خلع کے بارے میں کھل کر گفتگو کی، جس نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں توجہ حاصل کر لی۔

پوڈکاسٹ کے دوران رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا کہ وہ شادی شدہ تھیں تاہم بعد ازاں انہوں نے خلع حاصل کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات وہ پہلی بار عوام کے سامنے لا رہی ہیں اور اس سے قبل انہوں نے کبھی اپنی ازدواجی زندگی یا علیحدگی پر بات نہیں کی۔

رابی پیرزادہ نے کہا، ’’میں کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتی، لیکن اس رشتے میں جو کچھ میرے ساتھ ہوا، اس کے بعد خلع لینا میرے لیے ضروری ہو گیا۔ یہ فیصلہ شاید میرے اور دوسرے فریق دونوں کی تکالیف کے خاتمے کا سبب بنا۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں دوبارہ شادی کا امکان موجود ہے اور اس حوالے سے وہ اداکار احمد علی بٹ کی دی گئی ایک نصیحت کو بھی یاد رکھتی ہیں۔

ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہوں نے والدین کے دباؤ میں آ کر شادی کی تھی اور یہ شادی ’وٹہ سٹہ‘ (تبادلہ شادی) کے تحت ہوئی تھی، جس پر انہیں آج افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’اس قسم کی شادیوں میں اکثر فریقین کو شدید مشکلات اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

رابی پیرزادہ کے اس اعتراف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے، جہاں کئی افراد نے ان کی صاف گوئی اور حوصلے کو سراہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے