صدر مملکت بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے

منامہ:  صدر مملکت آصف زرداری بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیر خارجہ نے استقبال کیا، صدر آصف زرداری کی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات متوقع ہے۔

صدر زرداری منامہ میں ہونے والے اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے