زبیر حسین نے 15ویں رشید ڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ میں دوسری بار ہول اِن ون کر کے قیمتی کار جیت لی

0

کراچی — پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) سے تعلق رکھنے والے معروف پروفیشنل گالفر زبیر حسین نے 15ویں رشید ڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ کے پروفیشنل ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری مرتبہ ہول اِن ون کا کارنامہ انجام دیا اور انعام میں رکھی گئی بیش قیمت کار اپنے نام کر لی۔

کراچی گالف کلب میں جاری چیمپئن شپ کے چوتھے اور آخری روز اتوار کو زبیر حسین نے ریڈ ہول نمبر 7 پر شاندار شاٹ کھیلتے ہوئے تاریخ رقم کی اور ایک بار پھر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا انعام حاصل کیا۔

واضح رہے کہ زبیر حسین اس سے قبل 2024 میں بھی اسی ٹورنامنٹ کے دوران ہول اِن ون کر کے قیمتی کار جیت چکے ہیں، جو ان کی غیر معمولی مہارت اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے۔

دونوں قیمتی کاریں گالفرز کے نام

یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ رواں ٹورنامنٹ کے دوران کراچی گالف کلب کے گالفر محمد اکرم نے کیڈی ایونٹ میں ہول اِن ون کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور نئی کار جیت لی۔

اس طرح 15ویں رشید ڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ میں بطور انعام رکھی گئی دونوں قیمتی کاریں گالفرز کے نام رہیں، جس نے ٹورنامنٹ کو مزید یادگار بنا دیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.