پاکستان دوبارہ کھیلوں کی دنیا میں راج کرے گا، نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں: طارق فضل چوہدری

اسلام آباد: چونتیسویں نیشنل چیس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان اسپورٹس بورڈ، پارلیمنٹیرینز اور ایونٹ کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب ایونٹ میں شرکت ان کے لیے باعثِ خوشی ہے۔ انہوں نے چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

طارق فضل چوہدری نے پاکستان چیس فیڈریشن کو بھی کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی، بالخصوص سید ذیشان نقوی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ماضی میں کرکٹ، ہاکی اور اسکواش جیسے کھیلوں میں عالمی چیمپئن رہا ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ وقت دوبارہ آئے گا جب پاکستان کھیلوں کی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے