ایران، روس اور چین شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے

Iran, Russia and China to hold joint naval exercises in the North Indian Ocean

تہران/بیجنگ/ماسکو — ایران، روس اور چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔ ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق یہ مشقیں رواں ماہ منعقد ہوں گی اور ان کا نام "میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ” رکھا گیا ہے۔

ان مشقوں میں ایران کی بحریہ، پاسداران انقلاب کے گارڈز، چین اور روس کی بحری افواج حصہ لیں گی۔ ان کا مقصد کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری اور تینوں ممالک کے درمیان سٹریٹیجک تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق ایران کی بحریہ نے اس سلسلے کا آغاز 2019 میں کیا تھا اور اب تک یہ مشقیں سات مرتبہ منعقد ہو چکی ہیں۔

یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑا تعینات کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مشترکہ مشقیں تینوں ممالک کی علاقائی سکیورٹی حکمت عملی اور طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے