Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایران کا امریکا سے 290 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ، کئی دہائیوں کے نقصانات کا ازالہ طلب

نومبر 23, 2026

بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، 6 نیشن ٹورنامنٹ میں شرکت متوقع

نومبر 23, 2026

پاکستان انڈر 19 اسکواڈز کا اعلان، انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز 5 دسمبر سے شروع ہوگی

نومبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»ملٹی میڈیا»واٹس ایپ صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان
ملٹی میڈیا

واٹس ایپ صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

EditorBy Editorفروری 2, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

واٹس ایپ ایک نئے اختیاری پریمیم سبسکرپشن پلان پر کام کررہا ہے، جس کے تحت صارفین کو خصوصی اور اضافی فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔ اس سبسکرپشن کے ذریعے صارفین عام واٹس ایپ کے مقابلے میں مزید جدید سہولیات حاصل کرسکیں گے، تاہم یہ پلان مکمل طور پر اختیاری ہوگا۔

واٹس ایپ بیٹا برائے اینڈرائیڈ 2.26.4.8 کے مطابق اس سبسکرپشن پلان میں خصوصی اسٹیکرز، ایپ تھیمز، 3 سے زیادہ چیٹس پن کرنے کی سہولت، ایپ آئیکن کسٹمائزیشن اور نئے چیٹ رنگ ٹونز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ابتدائی فیچرز ہیں اور صارفین کی رائے کی بنیاد پر مزید سہولیات شامل کی جاسکتی ہیں۔

واٹس ایپ میٹا اے آئی کے لیے ایک نیا تھنکنگ موڈ بھی تیار کر رہا ہے، جو گہرے تجزیے اور پیچیدہ سوالات کے بہتر جوابات دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس موڈ میں اے آئی کو جواب تیار کرنے میں زیادہ وقت لگے گا، جبکہ فاسٹ موڈ تیز اور سادہ جوابات کے لیے دستیاب رہے گا۔ مستقبل میں صارفین اپنی ضرورت کے مطابق موڈ منتخب کر سکیں گے۔

اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ چینل ایڈمنز کو اسٹیٹس اپڈیٹس شیئر کرنے کی سہولت دینے پر بھی کام کر رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت ایڈمنز تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز بطور اسٹیٹس چینل میں شیئر کر سکیں گے، جو 24 گھنٹے بعد خود بخود ختم ہو جائیں گے۔

واٹس ایپ اینڈرائیڈ پر حالیہ چیٹ سرچز دکھانے کا فیچر بھی متعارف کرا رہا ہے، جس سے صارفین اپنی حالیہ تلاشیں دوبارہ آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ چینل ایڈمنز کے لیے یہ سہولت بھی دی جا رہی ہے کہ وہ دیکھ سکیں کہ ان کی اپڈیٹس کتنی بار فارورڈ ہوئیں، تاہم یہ معلومات فالوورز کو نظر نہیں آئیں گی۔

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے سخت اکاؤنٹ سیکیورٹی سیٹنگز بھی متعارف کرا دی ہیں، جنہیں ایک ہی ٹوگل کے ذریعے فعال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیا فائلز کے تحفظ کے لیے رسٹ پروگرامنگ لینگویج کو بھی اپنایا جا رہا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق یہ تمام فیچرز مختلف مراحل میں ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید اپڈیٹس متوقع ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    نیشنل سائبر ایمرجنسی ٹیم نےصارفین کو واٹس ایپ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کردی

    نومبر 23, 2026

    ڈرامہ "درِ نجات” کے دو نئے کرداروں ’بیلا اور امان‘ نے شائقین کواپنی جانب متوجہ کرلیا

    نومبر 23, 2026

    کالج سے بھاگ کر میچ دیکھنےوالے نوجوان فینز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.