امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات، معدنیات اور تجارتی تعاون پر بات چیت
واشنگٹن — امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی، جس میں معدنیات کی دریافت، مائننگ اور پروسیسنگ سے متعلق دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور معدنی وسائل کے شعبے میں باہمی شراکت داری بڑھانے کے امکانات پر غور کیا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر عائد ٹیرف 50 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کرنے کا اعلان کیا، جس کا مقصد بھارت کو روس سے تیل خریدنے سے روکنا اور تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنا بتایا گیا۔