بارش آڑے آگئی، پاکستان اور آئرلینڈ کا ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ منسوخ

0

کولمبو — پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول تھا تاہم مسلسل بارش کے نتیجے میں گراؤنڈ کھیل کے قابل نہ رہ سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح کے وقت ہونے والی تیز بارش کے باعث میدان کے بیشتر حصوں میں پانی جمع ہو گیا، جس کے سبب ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا اور بالآخر میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی، جس کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ وارم اپ میچ کی منسوخی کے باوجود ٹیم انتظامیہ پریکٹس سیشنز کے ذریعے تیاریوں پر توجہ دے رہی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.