پاکستان اورسعودی عرب دفاعی معاہدہ تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت کاحامل ہے، پاکستانی مندب عاصم افتخار
پاکستانی مندب عاصم افتخار نےکہا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت کاحامل ہے، دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی تعاون دہائیوں پرمشتمل شراکت داری کا تسلسل ہے
پاکستانی مندب عاصم افتخار نےعرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا سعودی عرب پاکستان کا اہم معاشی شراکت دارہے،برادرانہ تعلقات اورمشترکہ اسٹریٹجک مفادات معاہدے کی بنیاد ہے،دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعاون بھی تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔
عاصم افتخار نےکہا دہشتگردحملےپاکستان کےامن اورمعاشی استحکام کو نشانہ بنا رہےہیں،کالعدم ٹی ٹی پی اوربی ایل اےخطےمیں بدامنی پھیلانےکی کوشش کر رہےہیں،سرحد پار محفوظ ٹھکانوں سےحملے منظم کیے جارہے ہیں،پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رکھے گا۔
مزیدکہا غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے،اقوام متحدہ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں