ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کے لیے 208 رنز کا ہدف مقرر کر دیا

0

کولکتہ، بھارت – آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کے خلاف 208 رنز کا بڑا ہدف طے کیا ہے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اٹلی کی جانب سے علی حسن، گرانٹ اسٹیورٹ، تھامس ڈراکا اور جے جے اسموٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے آغاز سے قبل اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا اور مقررہ اوورز میں ایک مضبوط اسکور کھڑا کیا۔

ایونٹ کے آج کے دیگر میچوں میں عمان اور زمبابوے کی ٹیمیں دوپہر 2:30 بجے آمنے سامنے ہوں گی جبکہ شام 6:30 بجے کینیڈا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.