سوات اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ ،عوم خوفزدہ

سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 172 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کے جھٹکے سوات اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے